اسرائیل کی غزہ میں بمباری ،مزید159فلسطینی شہید

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی غزہ میں جارحیت جاری رہی’مزید159 فلسطینی شہید جبکہ 560سے زائد زخمی ہوگئے۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں84فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ سٹی اور شمالی علاقوں میں بمباری سے 59افراد شہید ہوئیخان یونس میں خوراک کے منتظر 16افراد کو نشانہ بنایا گیا، امداد کے منتظر افراد پر ٹینکوں، طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا۔جنگ میں شہدا کی مجموعی تعداد 55ہزار 613ہوگئی،1 لاکھ 29ہزار 760افراد زخمی ہو چکے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے ترجمان نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ غزہ کے مکینوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے کیوں کہ اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں کے باعث پانی کی فراہمی کا نظام تباہ ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ یونیسیف نے غزہ میں غذائی قلت کے شکار فلسطینی بچوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھنے سے بھی خبردار کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں