اسرائیل کی غزہ میں بمباری مزید21فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بربریت جاری رہی’24گھنٹوں کے دوران مزید21فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔اسرائیل نے دیرالبلاح میں پناہ گزین کیمپ پرحملہ کر دیا جس کے باعث 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، جنگ میں شہدا کی مجموعی تعداد 52ہزار 810ہوگئی۔غزہ میں ناکہ بندی کی وجہ سے ادویات کا بحران شدت اختیار کر گیا، کینسر اور شوگر کے مریض دم توڑنے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں