اسرائیل کی غزہ میں جارحیت جاری

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گرد اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جارحیت جاری رہی، 24گھنٹے میں مزید 144فلسطینی شہید، 560زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں خوراک کے منتظر 89افراد کو شہید کردیا، غزہ کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی فائرنگ سے 30افراد شہید ہوئے، شہدا کی تعداد 55ہزار 613 ہو گئی، 1لاکھ 29ہزار 760افراد زخمی ہو چکے۔ فلسطینی حکام کے مطابق ہسپتالوں میں ایندھن کی کمی سے زخمیوں اور مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں