15

اسرائیل کی غزہ میں درندگی مزید48فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی غزہ میں درندگی جاری ہے’24گھنٹے کے دوران مزید 48 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔صیہونی طیاروں نے نصیرت کیمپ پر پھر بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید سات فلسطینی شہید ہو گئے، سفاک فوج نے تازہ حملوں میں ایک اورنولود سے ماں کی گود چھین لیفلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 34ہزار 97 سے تجاوز کر گئی، جبکہ اسرائیلی حملوں میں 76 ہزار 980 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب، امریکا نے اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ پابندی مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث عائد ہوگی، تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے ممکنہ پابندی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں