42

اسرائیل کی لبنان میں بمباری’29شہری شہید’67زخمی

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان میں بھی اسرائیلی دہشت گردی جاری رہی، بیروت پر اسرائیلی فوج کی شدید بمباری سے 29افراد شہید جبکہ 67زخمی ہو
گئے۔اسرائیلی کی بمباری سے زخمی ہونے والے درجنوں افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، شہدا اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، بمباری میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 31 لبنانی شہری شہید اور 62زخمی ہوئے تھے، اسرائیلی حملوں میں 3ہزا ر 768شہری شہید، 15ہزار 699زخمی ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں