35

اسرائیل کی ہسپتالوں ، سکولوں پر وحشیانہ بمباری

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی فوج کی اسپتالوں،اسکول اور گھروں پر شدید بمباری سے کل سے اب تک مزید132فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی قابض فوج سے جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 134 فلسطینی شہید ہوگئے،7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ادھر مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں5 فلسطینی شہید، 5 زخمی ہوگئے جبکہ دو گھر گرا دیے۔رپورٹ کے مطابق نابلس کی یونی ورسٹی سے متعدد طلبا بھی گرفتار کرلیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں