اسرائیل کی UNپناہ گزین کیمپ پر بمباری،80فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ اور دیگر علاقوں میں بمباری کی گئی جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 80افراد کا قتل عام کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیتِ حنون اور بیتِ لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلا کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بم باری کر دی۔اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہو گئے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے رفح اور خان یونس کے علاقوں کو جدا کر کے موراج کوریڈور کا نام دے دیا۔اسرائیلی فوج نے شام اور لبنان پر بھی فضائی حملے کیے۔شامی صوبے دارالحکومت میں صہیونی حملوں میں 11 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔لبنان میں اسرائیلی حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں