نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں فلسطینیوں کی اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی کے خلاف اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے قرارداد منظورکر لی گئی۔ناروے کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے حق میں 137ووٹ پڑے، امریکا اوراسرائیل سمیت 10 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، 22ممالک نے ووٹنگ کے عمل میں شرکت سے گریز کیا۔قرارداد میں فلسطینیوں کے شہری حقوق کو اسرائیلی یلغار سے محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔
2