فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حلقہ پی پی 112کے ٹکٹ ہولڈر اسرار احمد منے خان نے اپنے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ خصوصی ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منے خان نے مختلف تجاویز دیں جنہیں میاں نواز شریف نے بہت زیادہ سراہا۔
