اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے ڈاکٹرز اور وکلاء کا تنازعہ ختم کرادیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر رنگز یب گورائیہ نے وکلا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مابین جاری تنازعہ ختم کو ختم کروا دیا،دونوں فریق نے افہام و تفہیم کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا لیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ6دن قبل وکلا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مابین مبینہ طور پر جھگڑا ہوا تھا جس پر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج پر بار ایسوسی ایشن کے سینئر وکلا سمیت 7نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہوا تھا،ممبرز بار ایسوسی ایشن پر مقدمہ درج ہونے پر وکلا نے ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے اپنے دفتر میونسپل کمیٹی میں ایس پی ٹان حافظ امتیاز،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کے ہمراہ دونوں فریقین کے مابین صلح کروا دی ہے صدر بار ایسوسی ایشن عارف خان ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ کی قیادت میں شعبان بودلہ ایڈووکیٹ،میڈم سحرش رانا ایڈووکیٹ،امیر افضل نارو ایڈووکیٹ، زین ایڈووکیٹ اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جعفر کی قیادت میں ڈاکٹر اشتیاق،ڈاکٹر اسلم،ڈاکٹر آصف نے مذاکرات میں شرکت کی اور اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کی موجودگی میں تمام تر غلط فہمیوں اور اختلافات کو ختم کرتے ہوئے آئندہ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے پر اتفاق کیا مذاکرات میں طے پایا کہ وکلا کے خلاف درج شدہ مقدمہ کو خارج کر دیا جائے گا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں وکلا کیلئے الگ کانٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا جو جلد از جلد تشکیل دیا جائے گا،عوامی سماجی حلقوں نے وکلا اور ڈاکٹرز کے مابین جاری تنازعہ کو ختم کروانے پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کے اقدام کو سراہا ہے اور دونوں فریقین کے مابین صلح کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں