اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نےFWMCکی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے میٹنگ کے دوران ایف ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ایف ڈبلیو ایم سی گلی محلوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیساتھ نالیوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے، شہریوں کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر، پروجیکٹ منیجر اے آر سی حذیفہ خلیل اور منیجر آپریشنز جاوید اسلم و دیگران کیساتھ اپنے دفتر میں میٹنگ کی ستھرا پنجاب کے تحت جاری پروگرام کا جائزہ لیا اور ایف ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سخت ہدایت جاری کی ہے کہ عوامی شکایات کا فی الفور نوٹس لیا جائے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گلی محلوں اور دیہات میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کیساتھ ساتھ نالیوں کی صفائی کا بھی کام بہتر انداز میں کیا جائے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائے اس سلسلہ میں کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں ایف ڈبلیو ایم سی کے افسران خود فلیڈ میں جا کر صفائی ستھرائی کا جائزہ لیں بصورت دیگر کوتاہی و غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں