32

اسسٹنٹ کمشنر صدر کا سبزی منڈی سدھار کا دورہ

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر صدر رنگزیب گورایہ نے صبح کے وقت سبزی منڈی سدھار کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جاکرپھلوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی کی۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عامر الیاس چٹھہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بولیوں کا تقابلی جائزہ لیا اور مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف کو موقع پر موجود رہ کر صبح وسہ پہر کے اوقات میں بولیوں کے عمل کی نگرانی کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ صبح بروقت ریٹ لسٹ جاری اور تمام دکانوں و ریڑھی فروشوں تک پہنچائی جائے۔ انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ مقررہ ریٹس پر اشیا فروخت کریں تاکہ مارکیٹوں وبازاروں میں ایکشن کی نوبت نہ آئے۔انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی کی صورتحال کو بھی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں