26

اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کا نازیہ راحیل کے ہمراہ تحصیل ہسپتال کا دورہ

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے سابق ایم پی اے و کوآرڈینیٹر ہیلتھ نازیہ راحیل کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا وزٹ کیا۔ہسپتال انتظامیہ نے موجودہ سہولتوں اور ادویات کے بارے میں مکمل بریفنگ دی ۔ سابق ایم پی اے نازیہ راحیل نے ہسپتال میں مزید سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور سہولتوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو اپنی تجاویز بھجوانے کی یقین دہانی کروائی ۔ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے ہمراہ سابق ایم پی اے نازیہ راحیل ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں سمیت اٹینڈنٹس کی شکایات سنی اور ان کے فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں