اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،متعدد دکانیں سیل

کمالیہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کا چیچہ وطنی روڑ پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، متعدد دوکانیں سیل اور سامان قبضہ میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر نے کہا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہوئی ہیں، تجاوزات آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے ،شہر میں تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، سب تاجروں کو اپنی حدود میں رہنا ہوگا، مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب کو جیل بھیجا جائے گا، تاجر قانون کی پاسداری کریں تاکہ شہر کے بازار کھلے ہوں اور عام آدمی کو بازاروں سے گزرنے میں آسانی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں