اسلامیہ کالج برائے خواتین عید گاہ روڈ کی تعلمی و سپورٹس سرگرمیاں قابل تعریف ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ‘گورنمنٹ اسلا میہ گریجویٹ کالج برائے خواتین عیدگار روڈ فیصل آباد میں ڈویژن کے تمام میل اینڈ فی میل پرنسپلز کی میٹنگ ہو یی،جس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن اینڈ جنرل)محمد اعظم،ڈی پی آیی کالجز پنجاب ڈاکٹر سید عنصراظہر علی، زیرصدارت ڈایریکٹر کالجز میڈم بشری پروین، ڈپٹی ڈایریکٹر کالجز فیصل آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن، ڈی ڈی سی چنیوٹ سید منور عباس،ڈی ڈی سی ٹوبہ دانش اعوان، ڈی ڈی سی جھنگ محمد نعیم خان، اسسٹنٹ ڈایریکٹر میڈم آمنہ سلیم، اسسٹنٹ ڈایریکٹر اقرا مبین نے شرکت کی، پرنسپل کالج ہذا پروفیسر ڈاکٹرناہید قادر نے میزبانی کے فرایض سر انجام دییے میٹنگ میں ڈویژن محکمہ کے ہر مرد و خواتین کالجز کے پرنسپلزکی میٹنگ انتہایی خو شگوار ماحول میں ہویی، جس میں فیصل آباد ڈویژن کے کالجز کو درپیش مسایل کا ذکر ہوا ان کو حل کرنے اور کالجز میں داخلوں کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا ڈایریکٹر کالجز میں طلبہ و طالبات کو بہتر ماحول اور اعلی تعلیمی خدمات مہیا کرنے کے زیربحث آیی، معاشرے میں اساتذہ کی طرف سے دی جانے والی تعلیمی خدمات کو سراہا گیا اور اس میں مزید بہتری لانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا آنے والے مہمان گرامی نے کالج ہذا کامیابیوں کا بھی ذکر کیا کہ کھیل کے میدانوں اور تعلیمی میدان میں کالج ہذا نے بے شمار کامیابیاں اپنے نام کر کے ڈویژن بھر میں کالج کا نام روشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ پروفیسر ڈاکٹر ناہید قادر کی بہترین صلاحیتوں کے متحرک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں