اسلام آباد ریپٹرز نے پاک چین نمائشی باسکٹ بال میچ جیت لیا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)اسلام آباد ریپٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چائنیز کلب کو 16-19 پوائنٹس سے شکست دیکر نمائشی باسکٹ بال میچ جیت لیا۔ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا گیا نمائشی میچ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اورپاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں اسلام آباد ریپٹرزٹیم نے سخت مقابلے کے بعد چائنیز کلب کو 16-19 پوائنٹس سے شکست دی۔ اسلام آباد میں چین کے سفارت خانے کے حکام، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سینئر نائب صدرامتیاز رفیع بٹ نے میچ دیکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں