44

اسلام آباد میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی خبریں جھوٹی قرار

اسلام آباد(بیوروچیف) سکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیں۔سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کل رات پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں