اسلام آباد میں نیشنل فرانزک ایجنسی نے باقاعدہ کام شروع کردیا

اسلام آباد/لاہور( بیوروچیف)ملک بھر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا پنجاب پر انحصار ختم ہو گیا ہے، اسلام آباد میں نیشنل فرانزک ایجنسی نے باقاعدہ کام شروع کردیا۔ ابتدائی طور پر فنگر پرنٹس، ڈیجیٹل فرانزک اور نارکوٹکس انالیسسز سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اسلام آباد میں نیشنل فرانزک ایجنسی کا ہیڈکوارٹرز گزشتہ سال قائم کیا گیا تھا جس کے بعد صوبوں،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے کیسز پنجاب کے ساتھ اسلام آباد آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ادارے میں ریسرچ، فارنزک اور ڈیجیٹل فارنزک کے شعبے قائم ہیں۔ نیشنل فرانزک ایجنسی ڈیپ فیک اور پیچیدہ سائبر کرائمز کی تحقیقات کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ کرائم سین انویسٹی گیشن، فائرآرمز اینڈ ٹول مارکس اور ڈی این اے رپورٹس بھی تیار ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں