اسلام آباد پلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کا قیام

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) اسلام آباد بلیئرڈاینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے عالمگیر شیخ کو ورلڈ پول ایسوسی ایشن کا بورڈ آف ڈائریکٹر مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔اسلام آباد بلیئرڈاینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینئر نائب صدر سلیم اختر رانا، جنرل سیکرٹری محمد فہیم انور خان اور دیگر نے عالمگیر شیخ کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمگیر شیخ کی تقرری سے ایشیا بھر میں بلیئرڈ اینڈ سنوکر کے کھیل میں ترقی ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں