اسلام آباد کو شنگھائی کی طرز پر جدید شہر بنانے کا منصوبہ

شنگھائی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کا شنگھائی کے شہری منصوبہ بندی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،وزیر داخلہ محسن نقوی کو شنگھائی شہر کی ماسٹر پلاننگ،ڈویلپمنٹ اور سہولتوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔شنگھائی اربن پلاننگ کی ہیڈ میڈم چن نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی کو شنگھائی میں شہری سہولیات کے ساتھ ترقی کے تیز رفتار نظام کے بارے بریف کیا گیا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی کو ویڈیوز اور ماڈلز کے ذریعے شنگھائی کے ترقی کے سفراور ماسٹر پلان کے بارے آگاہ کیا گیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی کے جدید سہولتوں سے آراستہ سٹیڈیم کا ماڈل بھی دیکھا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا شنگھائی اربن پلاننگ کے تحت تمام معلومات کو جدید طرز پر یکجا کرنے کے نظام میں گہری دلچسپی کااظہار ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی پر منبی نظام کی تعریف کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی اربن پلاننگ کے تحت شہر کے نظام کو مربوط اور فول پروف بنانے کے اقدام کو سراہا۔اپنے بیان میں کہا کہ شنگھائی شہر تیز ترین ترقی میں اپنی مثال آپ ہے۔شنگھائی کی ترقی ہر شہر کے لیے قابل تقلید ہے۔ اسلام آباد کو بھی شنگھائی کی طرز پر ڈویلپ کرنا چاہتے ہیں۔ شنگھائی کی تیز رفتار ترقی سے استفادہ کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیٹرز بک میں تاثرات بھی درج کئے ۔وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں