38

اسلام آباد کو نو گو ایریا بنانے والے ہوش کے ناخن لیں’ شوکت علی رانا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوامیدوارایم پی اے پی پی 114شوکت علی رانانے کہاہے کہ عمران خان کی اسلام آباد پیشی کے موقع پرکارکنوں پر تشد د ا ورگرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔ا سلا م آبادکونوگوایریابنانے والے ہوش کے ناخن لیں ۔امپورٹڈحکومت ایک عورت کے اشاروں پرفیصلے کرنے سے گریزکرئے اورخرابی پیدانہ کر ئے یہی جمہوری قوتوں کے فائدہ میں ہے ۔ ا نہوںنے کہاکہ قوم عمران خان کے سا تھ ڈٹ کر کھڑی ہے،مینار پاکستان پہنچ کر عوام نے ثابت کردیا کہ وہ اب پی ڈی ایم ٹو لے کو مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ، پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پاور شو سے حکمرانو ں کی آ نکھیں کھل جا نی چاہیے کہ عوام کس کے سا تھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں