13

اسلام آباد کچہری کے باہر دھماکہ جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال

جڑانوالہ(نامہ نگار)اسلام آباد کچہری کے باہر دھماکہ میں شہید ہونیوالے وکلا سمیت شہریوں کے سوگ میں جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن نے مکمل ہڑتال کی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کچہری کے باہر دھماکہ میں شہید ہونیوالے وکلا سمیت شہریوں کے سوگ میں پنجاب بار کونسل کی کال پر جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن نے مکمل ہڑتال کی۔ صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری عرفان افضال ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وکلا متحد ہیں اسلام آباد دھماکہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دھماکہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوناک امر ہے دہشت گردی کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جنرل سیکرٹری فضل عباس بلوچ ایڈوکیٹ نے بھی اسلام آباد دھماکہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا وکلا برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی کو سخت بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں