9

اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے

فیصل آبا د(سٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضانقشبندی کی اپیل پر 8 مارچ عالمی یوم خواتین کو ملک گیریوم”احترام خواتین” کے طور پرمنایاگیا،اس سلسلے میں جڑواں شہروں سمیت ملک بھرمیں کانفرنسیں اور سیمینارزمنعقد کیے گئے، جبکہ حقوقِ نسواں اور استقبال رمضان کے عنوانات پرخطباتِ جمعہ بھی دیے گئے،اس موقع پر سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضانقشبندی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑاعلمبردار ہے، اسلام نے عورت کو ماں بہن بیٹی اور بیوی کی حیثیت سے بلند اور باعزت مقام دیا ہے،معاشرتی ناانصافیوں کاحل اسلام سے دوری نہیں بلکہ اسلام سے وابستگی ہے،خواتین کو وراثت میں حق دلانے کیلئے جامع قانون سازی ہونی چاہیے، حقوق نسواں کے نام پر شرم و حیا کا جنازہ نکالنے کی روش قابل مذمت ہیں، غیر ملکی پیسوں سے این جی اوز کا مذموم بیرونی ایجنڈا پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں