اسلام محبت و اخوت اور بھائی چارے کا دین ہے

ملتان(بیور و چیف)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسلام امن ،محبت اور بھائی چارے کا دین ہے،حضور پاک ۖکی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں رکن صوبائی اسمبلی رانا اقبال سراج کی جانب سے میلادالنبی ۖ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ،سینیٹر رانا محمودالحسن ،سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید آرائیں،رانا شاہدالحسن ،نعیم خان ،راو مستقیم سمیت ملک بھر سے معروف نعت خواں حضرات،سیاسی و سماجی شخصیات،عمائدین شہر اور لوگوں کی بڑی تعداد اس پر وقار تقریب میں شریک تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں