فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھمرہ کے علاقہ اسلام پورہ میں گھر میں آگ لگنے سے 5 سالہ بچہ زندہ جل گیا جبکہ ماں بری طرح جھلس گئی، ریسکیو1122 نے نعش ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چک جھمرہ تا سانگلہ ہل روڈ پر واقع اسلام پورہ گلی نمبر1 کے رہائشی عمران کی اہلیہ شدید سردی سے بچنے کیلئے کمرہ میں کوئلہ جلا کر لیٹے ہوئے تھے کہ اس دوران چنگاری گرنے سے کمرہ میں پڑے ہوئے سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چارپائی پر لیٹے ہوئے 34 سالہ خاتون فرزانہ زوجہ عمران اور اس کا پانچ سالہ بیٹا عون بری طرح جھلس گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور متاثرہ خاتون اور اس کے بچے کو باہر نکالا تو 5 سالہ عون ولد عمران زندگی کی بازی ہار چکا تھا جبکہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا۔
37