فیصل آباد (پ ر) چیمبر آف کامرس کے سابق صدر میاں زاھد اسلم نے کہا کہ کربلا ہمیشہ زندہ رہنے کے لئے جام شہادت نوش کرنے کا پیغام ہے کربلا ئے انسانیت ایک عظیم درس گاہ اور عقیدتوں کا مرکز ہے کربلا وہ چشمہ فیض ہے جس سے ہر انسان فیض یاب ہو رہا ہے،جگر گوشہ بتول نواسہ رسول سیدنا امام حسین فضائل و مناقب اور سیرت و کردار کا روشن و در خشاں باب ہے حضرت امام حسین کی شہادت نے ضمیروں کو بیدار کیا آ ج چودہ سو برس گزرنے کے با وجود سیدنا امام حسین کا پیغام اور فلسفہ حق و صداقت دین اسلام کی سر بلندی کا روشن نشان ہے ۔نواسہ رسول ۖسیدنا امام حسین کا اسوہ ہمارے سامنے نہ ہو تو جبر و استبدادکے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھ سکتا۔
38