سرگودھا (بیورو چیف) وزارت داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹیکس گزار کی شرط کو لاگو کردیا ہے محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ اسلحہ لائسنس صرف ٹیکس ادا کرنیوالے لوگوں کو ملے گا جو لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے انہیں اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائیگا جبکہ پرانے لائسنس ہولڈرز سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ٹیکس نیٹ میں آئیں تاکہ پاکستان کو ٹیکس حاصل ہو
28