53

اسلحہ کے زور پر ڈاکو گھر سے لاکھوں کا سامان چھین کر فرار

کمالیہ (نامہ نگار) اسلحہ کے زور پر ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کا سامان چوری کر کے فرار مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق محمد عارف نے تھانہ سٹی کمالیہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چار نامعلوم آتشیں اسلحہ سے لیس مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر گھر والوں کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کردیا اور نقدی ،موبائل ،سوناوغیرہ کل مالیت 1523000روپے چوری کر کے لے گئے جس پر محمد عارف کی درخواست پر تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں