اسماء عباس اپنی بہن کی چوتھی برسی پر آبدیدہ ہوگئیں

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور میزبان اسما عباس نے حال ہی میں اپنی بہن سمبل شاہد کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک ویڈیو بلاگ شیئر کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔اسما عباس ویلاگ میں اپنی بڑی بہن سمبل شاہد کی چوتھی برسی کی یاد میں آبدیدہ ہو گئیں۔ یہ ویڈیو ان کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ہے، جس میں انہوں نے سمبل شاہد کے ساتھ گزرے لمحات کو یاد کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔اسما عباس نے کہا کہ سمبل باجی کو دنیا سے رخصت ہوئے چار سال گزر چکے ہیں اور یہ وقت بہت تیزی سے گزر گیا۔ انہوں نے اپنی بہن کو معصوم اور خوبصورت شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیماری کا ادراک بھی نہ کر سکیں۔ والدین اور بہن کی جدائی نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی اللہ تعالی کی نعمت ہے، لیکن پیاروں کے بغیر یہ ادھوری محسوس ہوتی ہے۔ اسما عباس ان دنوں ڈرامہ دستک میں اپنی اداکاری کے باعث ناظرین سے داد سمیٹ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں