49

اسماعیل ہنیہ کا بڑا پوتا شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا بڑا پوتا شہید ہوگیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ کے پوتے جمال محمد ہنیہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری سے شہید ہوئے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل غزہ بمباری کے دوران اسماعیل ہنیہ کے اثاثوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اسماعیل ہنیہ کی پوتی بھی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوچکی ہیں۔یہی نہیں بلکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اسماعیل ہنیہ کے بھانجوں بھتیجوں سمیت تقریبا 30 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ علم میں رہے کہ 46 روز سے جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14128 ہوگئی ہے جن میں 5840 بچے، 3920 خواتین اور طبی عملے کے 205 ارکان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں