70

اسوہ رسول ۖسے دوری مسلمانوں کی رسوائی کا سبب قرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جے یوپی و پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد ہوا میز بانی چوہدری ذیشان گجر’منتظم ا علی کے فرائض علامہ محمد تنویر طاہر راٹھور جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹرعلامہ محمد سلیمان مصباحی تھے۔ اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے اپنے صدارتی خطاب میں علما مشائخ پر زور دیا کہ محراب و منبر سے تعلیمات کتاب وسنت کا درس عام کریں پیغام ربانی اور اسوہ رسول پاک ۖ سے دوری کے باعث امت مسلم رسواذلیل ہورہی ہے ضرورت کہ سیرت طیبہ ۖپر عمل کیا جائے جو کہ رہتی دنیا تک مشعل راہ مینار نور ہے ڈاکٹر محمد سلیمان مصباحی ‘پیر محمد صدیق الرحمن و دیگر مقررین نے کہا عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان کے تحفظ پر پوری قوم متحد ہے دشمنانان اسلام و پاکستان ہمیں دھڑوں مسالک میں تقسیم کر کے اپنے مذموم ارادوں کو پورا کرنا چاہتا ہم اپنے اندر قومی اتحاد پیدا کرکے نا کام بنا سکتے ہیں اور قومی وحدت ملک وقوم کی اشد ضرورت ہے قومی ہیت اجتماعیہ کے خلاف شیطانی ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں ‘بنوں میرانشاہ میں شہید ہونے والے شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں کشمیرو فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق خود ارادیت کی تائید وحمایت کرتے ہیں۔ مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں سے پچاس لاکھ اشرفیہ کے سوا پوری قوم پریشان ہے کانفرنس میں علما مشائخ ائمہ اور صاحبزادہ محمد احمد’ قاری محمدعثمان چشتی معززین کے علاوہ مذہبی کمیٹی جامع مسجد لاثانی کے ذمہ داران ملک عاشق علی چوہدری’فر است رندھاوا’ چیئر مین کونسل علاقہ چوہدری ذوالفقار ساہی ‘ڈاکٹر شکیل ‘ڈاکٹر زاہد’ ڈاکٹر عطا اللہ رندھاو ا’ مرزا محمد شاہد’ محمد عمران گجر ‘محمد منصور عرف وکی نے خصوصی شرکت کی اور کہا کہ خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا خلق عظیم کی خوشبودنیااب بھی پا رہی ہے کہ آپ نے دشمنوں کے لیے چادر رحمت بچھائی زندگی پھر گالیاں سن کر دعائیں دیتے رہے جو کہ مشعل راہ امر ہے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی و خوشمالی شہدا وطن کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی تو ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں