اسٹار فٹبالر رونالڈو کو کیرئیر میں پہلی بار سخت سزا کا سامنا

لزبن (سپورٹس نیوز)انٹرنیشنل کیریئر میں پہلا ریڈ کارڈ ملنے پر فٹبال کی دنیا کے لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو پر 2026 ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ سے محروم ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ پرتگال اور آئرلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں رونالڈو کو اپنے بین الاقوامی کیریئر میں پہلی بار ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس کے بعد انہیں سخت سزا کا سامنا ہے۔ پرتگال کو آئرلینڈ کے ہاتھوں 0ـ2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے 61ویں منٹ میں رونالڈو نے آئرلینڈ کے ڈیفنڈر ڈارا او شییا کو کہنی مارنے کی کوشش کی جس پر پہلے انہیں پیلا کارڈ ملا، بعد ازاں وی اے آر کی مداخلت پر ریفری نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اسے ریڈ کارڈ میں بدل دیا۔ یہ رونالڈو کے کیریئر کا پہلا بین الاقوامی ریڈ کارڈ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں