اسٹار فٹبالر کرسٹینا رونالڈو کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبول ترین پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغامات کے بعد سعودی عرب میں اپنی سیکیورٹی مزید سخت کردی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں النصر کی جانب سے کھیلنے والے فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو آن لائن دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد اپنی سیکیورٹی ٹیم تبدیل کردی ہے۔ وہ اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز اور بچوں کے ہمراہ ریاض میں مقیم ہیں، لیکن دھمکیوں کی وجہ سے سکیورٹی میں اضافہ کردیا، جس میں ایک نیا ہیڈ باڈی گارڈ بھی شامل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے دور کر دیا ہے اور فیملی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی پولیس بھی ان کے ساتھ حفاظتی اقدامات میں تعاون کر رہی ہے۔ رونالڈو نے اپنی سیکیورٹی ٹیم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ اپنے خاندان کو آن لائن دھمکیوں کے باعث ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں