23

اسٹار فٹبالر کریم بینزیما ریٹائرمنٹ پر غور کرنے لگے

پیرس(سپورٹس نیوز)فرانس کے معروف فٹبالر کریم بینزیما مبینہ طور پر رواں سیزن کے اختتام پر کلب فٹبال سے ریٹائرمنٹ پر غور کرنے لگے۔فرانسیسی اسٹرائیکر سعودی کلب الاتحاد کیلئے کھیلتے ہیں جنہوں نے اس سے قبل ریال میڈرڈ میں 14 سالہ شاندار کیریئر کا لطف اٹھایا تھا، پہلے سیزن میں بینزیما کو الاتحاد کا حصہ بننے کے بعد پہلے سیزن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس کے بعد وہ فارم میں واپس آ گئے اور مینیجر لورینٹ بلانک کی قیادت میں اس سیزن اب تک 10 میچوں میں 10 گول اسکور کرچکے ہیں۔ سعودی پرو لیگ کے رواں سیزن میں گولز کے اعتبار سے اسٹار فٹبالر ٹاپ اسکورر الیگزینڈر مترووک سے صرف دو گول پیچھے اور کرسٹیانو رونالڈو کے برابر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں