59

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 664 پوائنٹس بڑھ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، آج ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 664 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 10 بج کر 8 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 664 پوائنٹس یا 1.02 فیصد بڑھ کر 65 ہزار 555 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 64 ہزار 890 پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں