3

اسٹرینجر تھنگز 5 نے ریلیز ہوتے ہی تاریخ رقم کردی

نیویارک (شوبز نیوز)اسٹرینجر تھنگز سیزن 5 اس وقت نیٹ فلکس کی سال کی سب سے ہاٹ ریلیز ثابت ہوئی ہے جس نے صرف 5 دن میں 59.6 ملین ویوز بٹور کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹرینجرز تھنگز سیزن 5 نے ریلیز کے آغاز پر انگلش زبان کی کسی بھی سیریز کی سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔یہ کارناما اس سیریز کو نیٹ فلکس کی تاریخ کی تیسری سب سے بڑی اوپننگ بھی بنا دیتا ہے۔ پہلی دو نمبروں پر اب بھی کوریا کی سپر ہٹ کی سیزن 2 اور 3 موجود ہیں۔اس(سیزن 5)کی اوپننگ گزشتہ سیزن 4 کے مقابلے میں 171 فیصد زیادہ رہی جس سے مداحوں کی بیتابی، انتظار اور جنون کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ریلیز سے پہلے ہی اس سیزن کا بخار اس حد تک چڑھ چکا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں