اسٹیج اداکار قیصر پیا کا موبائل فون چور لے کر فرار

لاہور (شوبز نیوز) لاہور میں اسٹیج اداکار قیصر پیا کا موبائل فون چور لے کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں قیصر پیا کا فون نوسرباز لے اڑے جس کا مقدمہ گارڈن ٹان پولیس نے درج کرلیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق گاڑی رکی تو نوسرباز نے ہاتھ مارا اور جھگڑا شروع کردیا۔قیصر پیا نے بتایا کہ دوسرا نوسرباز گاڑی کی دوسری سائیڈ سے قیمتی موبائل فون چرا کر لے گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں مزاحیہ اداکار قیصر پیا کی علامہ اقبال ٹان کی رہائشگاہ سے گاڑی کے شیشے چوری ہوگئے تھے۔ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ شلوار قمیض میں ملبوس شیشہ چور بڑے آرام سے موٹر سائیکل پر آتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں