اسٹیشن چوک میں پبلک لائبریری قائم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیوٹیفیکیشن پلان کے تحت میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اسٹیشن چوک گزیبو میں پبلک لائبریری بنا دی گئی ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے لائبریری کا دورہ کیا اورلائبریری کی الماری میں دستیاب کتابیں دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر شہر کے دیگر مقامات پربھی اوپن لائبریریز قائم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں