اسپین اور ارجنٹائن کے درمیان ہونیوالا فینالیسیما فٹبال میچ منسوخ

میڈرڈ(سپورٹس نیوز) اسپین اور ارجنٹائن کے درمیان اس ماہ ہونے والا فینالیسیما مقابلہ منسوخ کر دیا گیا۔یورو اور کوپا امریکا کی فاتح ٹیموں کے درمیان میچ27مارچ کو قطر میں ہونا تھا۔ یوئیفا نے مشرقِ وسطی کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔یوئیفا کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ میچ کی ری شیڈولنگ ممکن نہیں اس لیے اس کو منسوخ کیا گیا ہے۔ارجنٹائن نے متبادل انتظام کے طور پر دیے گئے تینوں آپشنز کو مسترد کر دیا تھا۔پہلا آپشن میچ 27 کو اسپین میں کرانے کا دیا گیا تھا جس پر ارجنٹائن نہ مانا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں