12

اسکول کے زمانے سے شان کی مداح ہوں’ لیلیٰ

لاہور (شوبز نیوز) ماضی کی مقبول فلمی اداکارہ لیلیٰ نے انکشاف کیا کہ وہ اسکول کے زمانے سے اداکار شان کی مداح ہیں اور آج بھی جب وہ شان کو دیکھتی ہیں تو ان کے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔لیلیٰ نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور پرانی یادوں سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کئی معروف ہیروز کے ساتھ فلمیں کی ہیں، لیکن شان ہمیشہ ان کے پسندیدہ اداکار رہے ہیں اور رہیں گے۔لیلیٰ کے مطابق وہ شان کی اسکول کے زمانے سے مداح تھیں اور اس وقت شان سے آٹوگراف بھی حاصل کر چکی تھیں اور انہیں یہ علم نہیں تھا کہ ایک دن وہ شان کے مقابل کام کریں گی اور ان کی ہیروئن بنیں گی’ آج بھی شان کے سامنے آتے ہی ان کے دل کی دھڑکن خودبخود تیز ہو جاتی ہے، حالانکہ اب وہ شان کے دوست ہیں، لیکن دل کی دھڑکن پر قابو نہیں رہتا۔اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں، جب وہ صرف 14 سال کی تھیں، ان کی ملاقات ایک لڑکے سے ہوئی جو بعد میں مشہور اداکار بن گیا، اس شخص نے ان کی تعریف کی اور وہ اس سے محبت کرنے لگیں۔انہوں نے بتایا کہ ان دونوں کے درمیان کافی عرصے تک تعلق رہا، مگر بعد میں انڈسٹری کے لوگوں کی مداخلت کی وجہ سے یہ تعلق ختم ہوگیا۔لیلیٰ نے مزید بتایا کہ انہوں نے اس مشہور اداکار کے ساتھ فلموں میں بھی کام کیا، لیکن کچھ معاملات خراب ہونے کی وجہ سے ان کے درمیان فاصلے آگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں