103

اس وقت سنگل ہوں ‘ ارینج میرج پرکوئی اعتراض نہیں ‘ آئمہ بیگ

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ میں اس وقت سنگل ہوں، میں نے اب اپنی زندگی کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔معروف گلوکارہ نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور بتایا کہ ان کا جیون ساتھی کن خوبیوں کا مالک ہونا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں گلوکارہ نے کہا کہ میں اپنی پسند کے لڑکے کے بارے میں کیا کہوں اب میرے پاس کوئی خاص چوائس نہیں ہے لیکن اسے زیادہ گورا نہیں ہونا چاہیے اور مزاحیہ ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ارینج میرج ایک اچھا آپشن ہو سکتا ہے ، اگر آپ کے والدین کو کوئی اچھا آپشن نظر آئے تو یہ اچھی بات ہے ، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ والدین اپنے بچوں کے بارے میں برا نہیں سوچ سکتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اس وقت سنگل ہوں، میں نے اب اپنی زندگی کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، میں اب صرف اپنے نکاح کے لیے مسجد جاؤں گی اور انگوٹھی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کر کے شادی شدہ ہونے کا اعلان کروں گی۔یاد رہے کہ آئمہ بیگ کی شہباز شگری سے منگنی ہوئی تھی لیکن دونوں نے چند ماہ قبل علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں