اشتہارات میں زیادہ آنے پر کسی کو جواب دہ نہیں۔ نسیم شاہ

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خوش رہیں، امید ہے شادی کے بعد بھی خوش رہیں گے۔ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ انہیں بابر اعظم والی ڈرائیو زیادہ پسند ہے، اشتہارات میں زیادہ آنے پر کسی کو جواب دہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کس طرح انجوائے کرتے ہیں ، شاداب خان سے پوچھیں، انسان کو ہمیشہ سیکھنا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے، کھلاڑی کو میدان میں جارحیت دکھانی چاہیے۔اس سے قبل فاسٹ بالر نے سابق کرکٹرز کی جانب سے نجی زندگی پر تنقید کیے جانے پر لب کشائی کی تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا تھا کہ مداح کرکٹ دیکھتے ہیں وہ نجی زندگی پر بات کریں تو سمجھ آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں