اشتہاری انسانی سمگلر گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد زون کی کارروائی’ 18سال سے انسانی سمگلنگ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے افغان آبادمیں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اشتہاری مجرم محمد حسین گرفتار کیا’ ملزم ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث تھا۔ ملزم کے خلاف 2008میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ 18سال سے اشتہاری تھا۔ ملزم نے سال 2007میں شہری کو برطانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کی۔ ملزم نے سال 2007میں شہری سے 1لاکھ 50ہزار روپے ہتھیائے ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور بعد ازاں روپوش ہو گیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں