اشتہاری انسانی سمگلر گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد کی بڑی کارروائی’ اشتہاری ملزم گرفتارایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد نے انسانی سمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔ گرفتارملزم شعیب طالب کے نام سے ہوئی، ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں غلام محمد آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی مقدمہ درج تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے انسانی اسمگلنگ کے ذریعے غیر قانونی طور پر حاصل کردہ رقم کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا۔ ملزم اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر (OEP)کا لائسنس حاصل کیے بغیر بیرون ملک روزگار کے جھانسے دے کر شہریوں سے فراڈ میں ملوث تھاملزم نے اپنے ساتھی ملزمان کی مدد سے 58لاکھ روپے بٹورے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں