اشتہاری ملزمان کی شہری سے15لاکھ بھتہ وصول کرکے قتل کرنے کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) خطرناک اشتہاری ملزمان شہری سے15لاکھ بھتہ وصول کر کے قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، تھانہ صدر و پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھتہ خور گروہ عنصر وغیرہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 209ر۔ب کی رہائشی سعدیہ بی بی نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ خطرناک اشتہاری ملزمان عنصر وغیرہ مسلح ہو کر آئے اور اس کے والد صدیق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے 15لاکھ بھتہ کا مطالبہ کیا اور بھتہ کی رقم وصول اور دھمکی دے کر بھتہ کے بارے میں پولیس کو اطلاع یا کسی کو بتایا تو اسے اور اس کے خاندان کو قتل کر دینگے، جس کی وجہ سے وہ شدید خوف کی حالت میں آ گئے، بعد ازاں تھانہ صدر پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا تو صدر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے بھتہ خور عنصر وغیرہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں