اشتہاری 14سال بعدگرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ساہیانوالہ پولیس نے ڈکیتی’ اقدام قتل اور پولیس مزاحمت سمیت سنگین مقدمات میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم کو 14سال بعد گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ سب انسپکٹر طارق محمود نے اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری ملزم قیصر مشتاق سکنہ 124 رب کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانیوالے ملزم کیخلاف تھانہ ساہیانوالہ میں مقدمہ نمبری 275/11 میں اشتہاری تھا اور دوران مزاحمت تین پولیس اہلکاروں کو زخمی کر کے ساتھی کو چھڑوا لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں