اشرف کموکا کی والدہ انتقال کر گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر کمشنر آفس فیصل آباد کے اشرف کموکا کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں، مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے ساتویں کا ختم جامعہ مسجد گلزار مدینہ ڈھڈی والا میں کل 28ستمبر بروز اتوار دو بجے منعقد ہوگا۔ مرحومہ کے انتقال پر سابق چیئرمین ریاض کموکا’ سابق ایم این اے فیض اللہ کموکا’ اطہر جی جی علوی رانا ریاض خان’ ذوالفقار کموکا’ میاں عزیز’ عبدالرحیم انصاری نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں