اشعب عرفان نے سینٹ لوئس اوپن 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان نے سینٹ لوئس اوپن سکواش 2025کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔آر سی پرو سیریز سینٹ لوئس میں 15000 ڈالر کے ایونٹ میں 20سالہ پاکستانی کھلاڑی اشعب عرفان نے برطانوی کھلاڑی چارلی کو فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3سیٹس سے شکست دی۔ 37منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں اشعب نے برطانوی حریف کھلاڑی چارلی کو(7-11، 2-11 اور 7-11) سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اشعب عرفان کے کوچ جہانزیب مسعودنے کہاکہ یہ جیت اشعب کی انتھک محنت، لگن اور استقامت کا نتیجہ ہے ، اشعب موجودہ وقت میں ورلڈ رینکنگ میں 66نمبر پر ہیں۔ ان کی یہ جیت سکواش کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں