اشعب عرفان کی پروفیشنل سکواش رینکنگ میں تین درجے ترقی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے اشعب عرفان نے پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کی رینکنگ میں تین درجے ترقی پالی۔پی ایس اے کی جاری کردہ اپ ڈیٹ رینکنگ میں اشعب عرفان اب باسٹھ ویں نمبرپر پہنچ گئے ہیں، لاہور سے تعلق رکھنے والے اشعب نے حال ہی میں ایڈیلیڈ میں کھیلی گئی ساتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔اس کامیابی پر ان کو ورلڈ رینکنگ میں تین درجے برتری ملی ہے، پاکستان کے عاصم خان 57ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں