58

اشیائے خوردونوش مہنگی ہونے پر وزیراعلیٰ مریم نواز برہم (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں اشیائے خوردونوش کی مہنگے داموں فروخت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گراں فروشی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی چکن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر وزیراعلیٰ کا نوٹس’ متعلقہ اداروں سے جواب طلب’ عیدالاضحی سے قبل ٹماٹر’ پیاز’ ادرک’ لہسن’ مرچ’ لیموں کے نرخ پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سبزیوں کو سرکاری نرخوں پر فروخت نہ کرنے والوں اور اشیائے خوردونوش ذخیرہ کرنے والوں کے ساتھ نمٹا جائے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعلیٰ نے سبزیوں’ دالوں’ آٹا اور روٹی کے نرخ پر بریفنگ لی آٹے کے نرخ میں کمی آنے پر روٹی کی قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت’ سبزیوں کی ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات کم کرنے کیلئے پلان طلب کر لیا وزیراعلیٰ کی ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو بے موسمی سبزیاں اگانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت” وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بڑھتی ہوئی مہنگائی پر متعلقہ اداروں پر برہم ہونا بنتا ہے پنجاب حکومت نے انتظام وانصرام کیلئے ہر محکمہ کو اختیارات دے رکھے ہیں اور یہ ان تمام محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے پوری کریں بدقسمتی سے پنجاب میں سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکاران اپنے فرائض منصبی کو پور اکرنے میں ناکام ہیں سرکاری محکموں کے افسران واہلکاران کی سستی’ لاپرواہی اور نااہلی کا فائدہ تجارتی ادارے اور بڑے چھوٹے دکاندار اٹھاتے ہیں اپنی مرضی سے اشیاء خوردونوش کے نرخ مقرر کر کے عوام کو لوٹنا ان لوگوں نے اپنا معمول بنا رکھا ہے مارکیٹ کمیٹی کے ارباب اختیار مقامی طور پر اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخنامے ہر دکان دار اور ریڑھی چھابڑی والے تک منتقل کرتے ہیں اور سرکاری نرخناموں پر اشیائے خوردونوش کی عوام کو فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں جبکہ ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی قائم کی گئی ہے مگر بازاروں’ مارکیٹوں میں دودھ’ دہی’ بیف مٹن’ چکن سب نہ صرف مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ملاوٹ مافیا کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں مضرصحت اور ملاوٹی دودھ کی سپلائی اور دوکانوں پر فروخت جاری ہے سبزیاں پھل مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کے دعوے دم توڑ چکے ہیں چکن کے ریٹس اتنے زیادہ بڑھ چکے ہیں کہ عام آدمی اس کو خریدنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا آٹے کے نرخ کم ہونے کے باوجود روٹی کی قیمت کم نہیں ہو سکی عیدالاضحی کی آمد آمد ہے پیاز’ ٹماٹر’ لیموں’ ادرک’ لہسن سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ بڑھ رہے ہیں مگر انتظامیہ اس کا کوئی نوٹس نہیں لے رہی وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لیکر عید کے موقع پر اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے احکامات جاری کرنا خوش آئند ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی کابینہ اور ارکان صوبائی اسمبلی کو بھی اس حوالے سے متحرک کیا جائے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہیں اور مہنگائی میں کمی کے حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانے کیلیے اپنا مثبت کردار ادا کریں تمام اضلاع کی انتظامیہ وزیراعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں گراں فروشی پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائیں تاکہ عام آدمی کی زندگی بھی آسان بن سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں